اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت خواتین کی شمولیت کے بغیر نامکمل ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہم بین الاقوامی خواتین کی جمہوریت کا دن منا رہے ہیں،انسانوں کی عزت جمہوری نظام میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی داغ بیل پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی، اس کے بعد پاکستانی عوام میں جمہوریت کا شعور بیدار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہے، ساری دنیا میں مہنگائی ہے مگر ہم کم تنخواہیں والوں کا دفاع نہیں کر پا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جہاں کافی تباہی ہوئی وہاں کاشتکار بھی بہت متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔