واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو ٹیلیفون کر کے ملکہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی عوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ کی عظمت نے امریکا برطانیہ کے خصوصی تعلقات مزید گہرے کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
