تاشقند: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ اور روس صدر ولادی میر پیوٹن کی رواں ہفتے ملاقات ہوگی. یہ ملاقات ازبکستان میں ایک سمٹ کے دوران ہوگی. چینی صدر کورونا وائرس کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں اور بدھ کے روز ازبکستان پہنچ چکے ہیں. روس کے صدارتی محل کریملن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سمٹ کے دوران مغرب کا متبادل پیش کیا جائے گا. اس کے علاوہ دونوں رہنما یوکرین کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کریں گےپیوٹن اور شی کی ملاقات سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سمٹ میں ہوگی. روسی صدر کی سمٹ کے دوران پاکستان، ترکی، انڈیا اور ایران کے قائدین سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں.