کراچی : (ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں بخار کی گولیوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور سے آنے والی جعلی ادویات کی کھیپ پکڑ لی۔وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادویات میں جان بچانے والے اینٹی بائیوٹک دوا بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے ڈریپ حکام کو 3 ہفتوں تک مارکیٹ میں بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔