سمرقند: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف اپنے دورہ ازبکستان کے دوسرے روز چین، آذربائیجان، قزاقستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے دوسرے روز کے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورہ کے سلسلہ میں آج دوسرا روز ہے جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔
شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے اور چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے، وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس میں شرکت کیلئے کانگرس سینٹر جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاں سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم صدر قزاقستان قاسم ژورمات توکائیف سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔