تازہ تر ین

پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کر دی

پیرس : (ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین ہتھیار اپنے دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت کئے جانے چاہئیں۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے قازقستان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی لحاظ سے درست ہے، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہوگا، اس فیصلے کو اس صورت میں درست تصور کیا جانا چاہئے جب یوکرین بھی اخلاقی اقدار کی پابندی کر رہا ہو۔
پوپ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنے وطن سے پیار ہے، یوکرین پر روسی حملے کے سوال پر پوپ نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain