سمر قند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے جہاں ان کا ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے دیگر ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوئے ہیں، اجلاس کے ایجنڈے میں توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تنازعات شامل ہیں، شہبازشریف اجلاس سے خطاب کریں گے۔