تازہ تر ین

چولستان کے 20 ہزار کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کے منصوبے کی منظوری

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چولستان کے 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کی منصوبے کی منظوری دیدی، چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ 5 سالہ عارضی کاشت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہوگی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد افضل، رکن اسمبلی چودھری محمد احسن،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی، مزید 5 ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی، عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain