تازہ تر ین

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ سبزل روڈ پر پود گلی چوک کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک لاش اور 13 زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دھماکے کی زد میں ایک رکشہ آیا جسے نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل سکوارڈ دھماکے کے بعد موقع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain