لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتےہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہوسکتا ہے کچھ مشکلات درپیش آئی ہوں مگرجو پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے کر رہا وہ کوئی نہیں کرتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سےمتعلق ہم سب کا نقطہ نظر الگ الگ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھی پرفارمنس دی ہے تاہم اب ہمیں نئی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے اوپنر بہتر کھیل رہےہیں،کمبی نیشن کو توڑ نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ابھی فٹ ہوناپڑےگا،صرف چھکے اور چوکے لگانا کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔
ایشیا کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاکپ سے باہر کیا، ہمارا کام صرف تنقید کرنا رہ جاتاہے،ٹیم کی کاوشوں کو نہیں دیکھا جاتا۔