تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) میں وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سکریٹریٹ میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیف سکریٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن سکریٹریٹ طلب کر لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain