تازہ تر ین

متاثرین کیلئے ٹینٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی حکومت کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹینٹس کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ یقین دہانی وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا نے سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کرائی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پروفاقی وزرا سید نوید قمر، فیصل سبزواری، طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر قمر الزماں کائرہ سمیت دیگر نے کراچی میں پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور ان کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا کو دریائے سندھ کے رائٹ اور لفٹ بینک سے پانی کی نکاسی پر بریفنگ دی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتد ا میں پانی نکا لنے کے حوالے سے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے مسائل تھے، وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد یہ مسائل حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری و اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وفاقی حکومت ٹینٹس کی فوری طور پر فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain