تازہ تر ین

شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس فائرنگ کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہو گیا، 34 سالہ سپاہی کا تعلق جعفر آباد سے ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کےل یے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain