تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا متوقع لانگ مارچ، دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق متوقع لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل ڈرون کے ذریعے پھینکنے کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں، صوبوں سے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگے، پنجاب سے 20ہزار٫،خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کینٹرز بھی لگائے جائیں گے، داخلی راستوں پر کینٹرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain