تازہ تر ین

آڈیو لیک کامعاملہ، شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے،کل دوبارہ طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین آڈیو لیک معاملے میں ایف آئی اے میں طلبی پر پیش نہ ہوئے۔
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کردیا۔
شوکت ترین کو کل صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر شوکت ترین کے خلاف دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ شوکت ترین کی آئی ایم ایف کی ڈیل ناکام بنانے کی مبینہ کوشش سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی۔ آڈیو لیک میں شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔
شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا بیڑا غرق کردیا ہے، ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain