تازہ تر ین

عمران خان لانگ مارچ کریں قانون کے مطابق ٹریٹمنٹ ہوگا: سعد رفیق

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تین کروڑ پاکستانی سیلاب میں ڈوبے ہیں،عمران خان میں کوئی شرم اور حیا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ کریں، قانون کے مطابق ٹریٹمنٹ ہو گا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے تو کوئی کئی سال تک سزا کاٹ رہا ہے، ڈالر کنٹرول کرنا مفتاح کا کام ہے، میں اکانومی کا طالبعلم نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرانس جینڈر بل سے متعلق کہا کہ خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، تمام پارٹیاں اس بل میں شامل ہیں کیوںکہ کسی کو بھی حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ اوتھ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف ایک پیرا تبدیل کیا گیا ہے، آپ اس وقت مطالبہ کررہے ہیں کہ تین کروڑ پاکستانی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ بےگھر ہوچکے ہیں اور کھانا مانگنے پر مجبور ہیں، ایسے حالات میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں۔
وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لمبی زبان ہے جسے پکڑنے والا کوئی نہیں، بدزبان بدتمیز سے بچو اور شریف آدمی کو رگڑا لگاؤ، یہ ملک میں چل رہا ہے، پنجاب حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں پتہ، جس نے پنجاب میں تبدیلی کی بات کی ہے اس سے پوچھیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی دیکھا ہے، میرے علم میں نہیں ہے کہ مفتاح اسماعیل کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی اور تفتیشی افسر سے کہا کہ اگر ملزمان کے خلاف کچھ ہے تو عدالت لے آئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain