تازہ تر ین

عمران، پرویز الٰہی ملاقات: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی چیلنجز کر ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔
عمران خان کی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کیساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوئی ، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،وزیراعلی پنجاب اور عمران خان نے بھی الگ ملاقات کی۔
دوسری طرف عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے ا گئی ہے، عمران خان اورچودھری پرویزالہی کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اورعوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو مختصر مدت میں صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے کیے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔
تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر عمران خان نے کہا ”ویلڈن چودھری صاحب“۔
پرویزالہی نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے بھی منشیات کے خلاف منصوبے کو فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
عمرا ن خان کاکہناتھاکہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عمران خان نے پنجاب میں حکومتی امور کو بطریق احسن چلانے پر بھی چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی۔
آڈیولیک کامعاملہ بھی تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی قیادت کی ملاقات میں زیر بحث رہا۔
عمران خان کاکہناتھاکہ آڈیولیکس کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی نام نہاد قیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا ہے۔ آڈیو لیک نے قوم کو سب بتادیا ہے کہ بند کمروں میں کیا کیا سازشیں ہورہی ہے اور الیکشن کمیشن کا کیاکردار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain