تازہ تر ین

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔
5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔
وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں ، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داری دی ہے، 98 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain