Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل این جی کی درآمد معطل ، بجلی کی روزانہ 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ متوقع

    By Khabrain Newsاپریل 1, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آف گرڈ اور نیٹ میٹرنگ سولرائزیشن نے ملک کو توانائی بحران کی شدت سے تو بچا لیا ہے لیکن ایل این  جی کی درآمد معطل ہونے کے باعث بجلی کی روزانہ دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے کا امکان ہے۔ امریکا ایران اسرائیل جنگ سے قیمتوں میں اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 80 روپے فی یونٹ سے تجاوز کرگئی ۔ حکومت نے ڈیزل سے بجلی پیدا نہ کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ فرنس آئل پر پاور پلانٹس  کو صرف  پیک آورز میں ہی چلایا جائے گا۔

    مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث قطر سے آر ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے منفی اثرات مرتب ہونے لگے۔ حکومت کو بجلی کی روزانہ 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کےمطابق پاور سیکٹر 10سے15فیصد درآمدی ایل این جی استعمال کرتا تھا ۔ اپریل میں پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی کم ہوکر صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی رہ جائے گی ۔ مارچ میں یومیہ 150ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جا رہی تھی ۔ سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی مکمل بند اور کھاد کے کارخانوں کو کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

    دوسری جانب پاورسیکٹرپر بوجھ سمجھی جانےوالی آف گرڈسولرائزیشن اور نیٹ میٹرنگ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے بچاؤ کا سبب بن گئی۔ پاور ڈویژن حکام کےمطابق اس وقت آف گرڈ اور آن گرڈ سولر کا حجم 19ہزار میگاواٹ سےزائد ہے۔ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین یومیہ چھ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ سہولت نہ ہوتی تو حکومت کو مہنگے درآمدی فیول والے پلانٹس سے بجلی پیدا  کرنا پڑتی جس سے صارفین پر بلوں کا بوجھ بڑھ جاتا ۔

    حکام کے مطابق ایران جنگ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 80روپے فی یونٹ سے تجاوز کر چکی ۔ اس لئے ڈیزل سے بجلی پیدا نہ کرنے کا فیصلہ متوقع ہے ۔ جبکہ فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کو صرف پیک آورز میں استعمال کیا جائے گا۔ ملک میں بجلی کی موجودہ طلب 14 ہزار میگاواٹ اور دن کے اوقات میں 9 ہزار میگاواٹ سے بھی کم ہے ۔ تاہم  گرمیوں میں بجلی کی طلب 27 سے 28 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.