تازہ تر ین

ویتنام: سمندری طوفان ’’نورو‘‘ نے تباہی مچا دی، سکول، دکانیں اور ایئرپورٹس بند

ویتنام: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان ’’نورو‘‘ نے ویتنام کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، سکول، دکانیں اور کئی ایئرپورٹس بند، متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ سمندری طوفان ویتنام کے ساحلی علاقوں سے ٹکراگیا، تیز ہواؤں نے اونچی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،طوفان کے باعث 183 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ حکام نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے، طوفان سے ملک کے آدھے ایئرپورٹس بند ہوگئے، سکول اور دکانیں بھی کھولنا ممکن نہیں رہا، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا، جو علاقے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہاں سے 2لاکھ 60 ہزار لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain