تازہ تر ین

کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 23افراد لاپتہ

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان ’’آئن‘‘امریکی ریاست فلوریڈا کے ساتھ ٹکرا گیا۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی، درخت جڑوں سے اکھڑگئے، سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں کیٹیگری 4 کے طوفان کے باعث موسلادھار بارشیں ہوئیں، بارشوں کے بعد فلوریڈا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،فلوریڈا میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،سکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔ فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 23 افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4 ساحل پہنچنے میں کامیاب رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain