اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی جب کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے،میرٹ کا نہ ہونا بھی قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیں۔
