کراچی: (ویب ڈیسک) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے سابق وزیر و مشیر نعمان سہگل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق 2010 میں نعمان سہگل نے بینک سے قرض حاصل کیا تھا، مقدمہ شکایت کی وصولی پر مجاز اتھارٹی کے حکم کے تحت درج کیا گیا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نعمان سہگل سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، سی بی سی سرکل تحقیقات کررہا ہے۔