تازہ تر ین

کسانوں کے مطالبات منظور، کسان اتحاد کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
کسان اتحاد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کسانوں کے دھرنے میں پہنچے۔
دھرنے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو کل سے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں لہٰذا درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔
وزیرداخلہ کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔
خیال رہے کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain