ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارز ہریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ باکس آفس پرفارمنس دکھانے میں ناکام ہوگئی اور اختتام ہفتہ پر صرف 36 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کرسکی۔
فلم 2017 کی تامل ’وکرم ویدھا‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیا تھا۔
فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے کہا کہ فلم باکس آفس پر توقع کے مطابق نتائج نہ دے سکی اور تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 36.94 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دسہرا پر اسے زیادہ بزنس ملنا چاہیے۔
ترن آدرش نے اس موقع پر سرکٹ وائز ویک اینڈ کلیکشن کے اعداد و شمار پر اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ ممبئی میں اس فلم نے 11 کروڑ 40 لاکھ، دہلی اور یو پی میں 7 کروڑ 79 لاکھ، پنجاب 3 کروڑ 42 لاکھ، راجستھان ڈیڑھ کروڑ، ساؤتھ کی کچھ ریاستوں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ایک کروڑ یا اس کے قریب قریب کا بزنس کر پائی ہے۔