ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ رنبیر کی خواہش ہے کے بچے کی پیدائش کے فورا بعد کام شروع کردوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار کپل دنیا میں آنے والے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بہت خوش اور تیاریوں میں مصروف ہے۔
اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ رنبیر کے ساتھ مل کر مستقبل کی پلاننگ کر رکھی ہے ، بچے کی پیدائش کے بعد دوںوں اپنی ذمہ داریاں کیسے نبھائیں گے یہ بھی طے کر لیا ہے، ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی اک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ رنبیر بہت خوش ہے اور ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کے دونوں ایک دوسرے کو ریلیف دیں، رنبیر خوشی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ رنبیر سجھتے ہیں کہ مجھے کام پر جلد واپس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں شکائتیں سننا پڑیں گی۔
بینک بیلنس کے متلعق بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم میرے کتنے پیسے ہیں، پیسے بنانا میرا کام ہے اورسنبھلنا میری امی کا۔
انہوں نے بتایا کے وہ ہمیشہ بہت سنبھال کر پیسے خرچ کرتی ہیں اور اوراپنی پاکٹ منی بھی اسی طرح استعمال کی،بینک بیلنس کتنا ہے یہ سب باتیں سونی رازدان یعنی ان کی والدہ ہی جانتی ہیں۔
گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شروع کئے گئے اپنے میٹرنٹی برانڈ سے متعلق تفصیلات بھی شئیر کیں ۔
واضح رہے کے عالیہ بھٹ کی کئی فلمیں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جن میں “راکی اور رانی کی پریم کہانی” “ہارٹ آف اسٹون” اور “جی لے ذرا” قابل ذکر ہیں۔