تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکا مکمل، واپس وطن روانہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
آرمی چیف نے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع سمیت بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان، چین اور بھارت کے معاملات پر بھی بات کی، آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان تنازع کشمیر کا جلد حل چاہتا ہے۔
دورہ امریکا میں ہونے والی ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain