تازہ تر ین

کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے کابینہ اراکین کو بطور گواہ طلبی کا نوٹس ریاست کی توہین ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ اپنے فیصلوں کیلئے کسی ادارے کو جوابدہ ہے تو وہ پارلیمان ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پارلیمان کے علاوہ کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے کہتا ہوں اپنے انتقام کے لیے اداروں کا بیڑہ غرق نہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain