تازہ تر ین

پشاور: اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، ہوائی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائمری سکول ٹیچرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، خیبر روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کر کے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ایکشن کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا، پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول سٹی نمبر1 میں احتجاج کیا اور کہا کہ اصلاحات کے نام پر پنشن میں کمی منظور نہیں، پرائمری اساتذہ کا موجودہ سروس سٹرکچرمیں تبدیلی ناگزیر ہے، ہیڈ ماسٹرز کو گریڈ 16 اور 17 میں ترقی دی جائے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا گیا، مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain