تازہ تر ین

پشاور: احتجاج کرنیوالے پرائمری سکول ٹیچرز کیخلاف ایف آئی آر درج

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔
پشاور میں گزشتہ روز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں اساتذہ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس فورس، انتظامیہ پر فائرنگ، پتھراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آل پرائمری ٹیچرزکے پتھراؤ سے ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پرائمری ٹیچرز نے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا تھا، روڈ نہ کھولنے اور پولیس پر پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain