تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے، سیکا کانفرنس سے خطاب کرینگے

آستانہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے، قازقستان کے نائب وزیراعظم نورسلطان بایوف نے پاکستانی ہم منصب میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔
مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، مصدق ملک سمیت کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے،میاں شہباز شریف دورہ قازقستان میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔
یاد رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain