لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیر داخلہ راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزیر داخلہ راناثنااللہ کی گرفتارنہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی چھاپہ مارا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیر17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب بھی کر لیا، عدالت کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔





































