تازہ تر ین

چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے: وزیر اعظم شہبازشریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے،چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذپر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لیے موجود رہا ہے۔
وزیر اعظم سے چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدرزانگ گیولیانگ نے کی۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے،چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لیے موجود رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کرنے اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے جاری کاموں میں چین نے پاکستان کی بہت مدد کی۔چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک خطیر رقم کا چیک بھی وزیرِ اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک،وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی، ظفر الدین محمود اور پاکستان میں چین کے سفیرنون رانگ بھی شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain