تازہ تر ین

مریم نواز نے فیصل آبادیوں کی تعریف کردی، تصویر شیئر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے فیصل آبادیوں کی تعریف کر دی۔
خیال رہے کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف اور بھائیوں کے ساتھ اس وقت لندن میں موجود ہیں، لندن روانگی سے قبل انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ تین سال والد سے ملاقات نہ ہوسکی، مجھے فتنہ خان نے جھوٹے کیسز میں پھنسائے رکھا۔
لندن سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ فیصل آباد کے کبڈی کھلاڑیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے تصویر کی مناسبت سے خوشگوار انداز میں لکھا کہ ماشاءاللہ فیصل آباد والوں کی جتنی اونچی شان ہے اتنا ہی اونچا قد بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain