تازہ تر ین

کے پی کے میں تحریک لبیک کا جلوس؛ وفاق کا سیکیورٹی کیلیے فرنٹیر کورتعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا (کے پی کے) کی درخواست پرتحریک لیبک پاکستان کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹیر کورتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے 16 اکتوبر کے لیے ہزارہ، حویلیاں /ایبٹ آباد کے لیے فوج اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔ فرنٹیر کور کی تعیناتی 16 اکتوبر کے لیے ہری پور،حویلیاں/ایبٹ آباد میں بطورکوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) کی گئی ہے۔
کے پی کے حکومت کے مراسلے میں کہا گیا کہ ٹی ایل پی کا جلوس 16 اکتوبر کو ہری پور سے ایبٹ آباد تک ہوگا اور جلوس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain