اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں بتایا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشورہ کر کے فیصلہ کیا ہے کہ چاروں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اکتیس اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔






































