لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس پر مینشن کیے جانے سے پریشان رہتے ہیں تو اب کمپنی نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ٹوئٹس میں مینشن کیے جانے کے حوالے سے زیادہ اختیار دیا جارہا ہے۔
یہ فیچر ابھی صارفین کو دستیاب نہیں مگر ایک ایپ ریسرچر Jane Manchun Wong نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا۔اس فیچر سے صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ کون اسے ٹوئٹ پر میشن کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
اس حوالے سے نئے کنٹرولز میں صارفین کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔
ایک آپشن یہ ہے کہ تمام افراد آپ کو مینشن کرسکیں، دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ جن افراد کو آپ فالو کررہے ہیں وہ مینشن کرسکیں جبکہ تیسرا ہر ایک کو مینشن کرنے سے روک دے گا۔
اس سے قبل جولائی میں ٹوئٹر نے ان مینشن فیچر متعارف کرایا تھا۔اس موقع پر کمپنی نے بتایا تھا کہ ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے۔
بریکنگ نیوز
- یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
- ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
- پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
- شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
- محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
- سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
- سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
- نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
- نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
- غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
- ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
- پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
- اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
- پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
- پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
- لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
