تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

برسبین: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلہ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ اس سے قبل برسبین میں ٹیم نے دو وارم آپ میچز کھیلے جہاں قومی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جب کہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گا، میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain