تازہ تر ین

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، ورلڈ بینک

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق سیلاب کی تباہ کاری کےاب تک جو اعداد و شمار دئیے جا رہے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کر سکتے، نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ کی تیاری میں یو این،ی یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔
نقصانات کے تخمینے کے بعد امداد کی رقم کا فیصلہ ہو گا، اب تک 2 ارب ڈالر کا ہی اعلان ہوا ہے، سیلاب سے بے تحاشہ تباہی ہوئی ہے، امید کرتے ہیں پاکستان ریفارمز پر کام کرے گا، سیلاب کے بعد اقتصادی صورتحال پر ریفارمز کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔
ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain