تازہ تر ین

کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
گزشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain