لاہور : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔
خط میں سپریم کورٹ کیلئے نامزد تین ناموں پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جن ججز کے ناموں پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے ان میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔
