تازہ تر ین

پی ٹی آئی ایم این اے کےگلے میں تختی ڈال کر تصویر جاری کرنیوالے پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) صالح محمد کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر جاری کرنے میں ملوث اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر نے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کوتا حکم ثانی معطل کردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملےکی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر ایم این اے صالح محمد کےگن مینوں نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس نے صالح محمد اور ان کے دو گن مینوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
آج اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صالح محمد اور ان کےگن مینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain