لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے مشکل ترین امتحانات میں 2 پاکستانی طلباء نے میدان مارلیا۔
ملک شہمیر پرویز اور نعمان عباسی نے اے سی سی اے امتحانات میں دنیا بھر سے 83,630 طلبا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لیے۔
ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طلبا کو نقد انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہو نہار طلبا کا کہنا ہے کہ وہ یہ کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہیں، مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔






































