کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اب تک 300 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرا چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج اب تک 300 سے زائد ڈرونز کو مار گرا چکی ہے۔
ڈرون یوکرین میں جنگ کے دوران روس کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں اور پچھلے مہینے میں اکثر توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی، مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔