تازہ تر ین

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نےکرتار پور آنیوالوں کی فیس آدھی کرنےکی سفارش کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نےکرتار پور آنے والوں کی فیس کم کرنے کی سفارش کردی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرتار پور آنے والے لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ان کے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، زائرین کا کہنا ہےکہ وہ لوگ اپنی عبادات مکمل نہیں کرسکتے۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے معاہدے میں بھارت سے آنے والے زائرین کو رات گزارنےکی اجازت نہیں ہے۔
سیکرٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم آفس کو سفارش کی ہےکہ 20 ڈالر کی فیس ختم کرنی چاہیے۔
رکن کمیٹی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے فیس مکمل ختم نہیں کرنی چاہیے، بے شک کم کرلیں، زائرین کا ٹائم بڑھایا جائے تاکہ عبادت مکمل ہوسکے
چیئرمین کمیٹی نے کرتارپور آنے والوں کی فیس 10 ڈالرکرنے کی سفارش کردی۔
سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ حج و عمرہ ایکٹ قومی اسمبلی بھیجا ہے لیکن ابھی تک پاس نہیں ہوا،کمیٹی نے حج وعمرہ ایکٹ پاس کرنے کے لیے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو سفارش کردی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain