تازہ تر ین

تحریک انصاف آزاد کشمیرنے ٹاس کرکے انتخابی ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے بلدیاتی امیدواروں کو ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے، جنرل سیکریٹری کی سکہ اچھالنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کےلیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میرٹ کے بجائے ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کررہی ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
جنرل سیکریٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور کا کہنا ہے کہ جو ٹاس جیتے گا ٹکٹ اسے ہی ملے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain