لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کے ساتوں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔
کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
کامران اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام آنر پشاور زلمی جاوید آفریدی، محمد اکرم، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے اب جوبھی ٹیم ان کا انتخاب کرے گی اس کی نمائندگی کریں گے۔ اب فارغ ہوں۔دیکھتے ہیں کہ ڈرافٹ میں کون سی ٹیم پک کرتی ہے۔