تازہ تر ین

حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر پر کھڑے شاہ محمود کا سر فلائی اوور سے ٹکرا کر زخمی 

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کنٹینرپر سوار تھےکہ ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے سر پر چوٹ آئی، انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے،کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان نےخطاب ختم کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain