تازہ تر ین

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط کرنے پر اتفاق

بیجنگ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں پاکستان اور چین نے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف چینی ہم منصب لی کیچیانگ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain