کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو تین مقدمات سے بری کر دیا ہے، بری ہونے والوں میں عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور، محفوظ یار خان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔